گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نمایاں مقام برقرار رکھا ہے۔(فوٹو وام)
دبئی نے تفریحی اور ثقافتی تجربات کے تناظر میں اہم ترین پرکشش مقامات کے حوالے سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نمایاں مقام برقرار رکھا ہے۔
دبئی میں ہر عمر کے سیاحوں کےلیے منفرد اور انوکھے مقامات موجود ہیں جن میں آسمان کو چھوتی بلند ترین عمارتیں، انسان کے بنائے جزائر، تھیم پارک، اوپن ائیر میوزک اور سپورٹس ایونٹس شامل ہے۔
رواں سال دبئی میں سب کو حیرت میں مبتلا کردینے والا ’دی پام فاؤنٹین‘ کا افتتاح کیا گیا ہے جوکہ دی نخیل کے پریمیئر لائف سٹائل اور کھانے کے بہرتین مقام دی پوینٹ پر بنایا گیا ہے۔ اس عظیم الشان فوارے نے فوری طور پر دنیا کے بلند ترین فوارہ ہونے سے متعلق گینز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس فوارے کی افتتاحی تقریب کو دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ یہ تقریب رنگارنگ اور پرجوش تھی۔ دی پام فاؤنٹین سمندر میں 14 ہزار مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور شہر میں اپنی نوعیت کا یہ واحد رنگ برنگا فوارہ ہے جس کا سوپر شوٹر 105 میٹر بلند جاتا ہے اور اس میں 3 ہزار سے زائد متحرک روشنیوں والی ایل ای ڈیز لگی ہیں۔
یہ فوارہ غروب آفتاب سے نصف شب تک عوام کےلیے کھلا رہتا ہے جس میں شائقین کےلیے 20 بیسپوک شو رکھے گئے ہیں، ان میں ہر شو پانچ مختلف طرز کے مظاہرے ہوتے ہیں جن کے ساتھ خلیجی، پاپ ، کلاسیکل اور انٹرنیشنل طرز کی موسیقی کی دھنیں گونجتی رہتی ہیں۔ ہر شو تین منٹ کا ہوتا ہے اور ہر تیس منٹ بعد نیا شو دکھا جاتا ہے۔
دبئی میں محمد بن راشد سٹی میدان ون کا میدان ون مال ایک اور ریکارڈ ساز پرکشش مقام بننے جارہا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔اس میں 600 ریٹیل آؤٹ لیٹس، 21 سکرین سینما اور 25 ہزار مربع میٹر پر محیط کھیلوں کی سہولتیں شامل ہوں گی ۔ یہ مال بھی دنیا کے طویل ترین سکئی سلوپ اور متحرک فوارے کا نیا ریکارڈ بنائے گا۔
دبئی میں واقع سکائی واک جو کہ 220 میٹر بلند سکائی برج ہے۔ یہاں آنے والے سیاحوں کی 200 میٹر کی بلندی سے آسمان میں 30 میٹر کینٹی لیور پر چلنے کا حیرت انگیز موقع دے گا۔ 200 میٹر بلند یہ ڈیک ایڈرس سکائی ویو ہوٹل کے گرد بنا ہے۔
ایسے ہی مقامات میں شامل ایک اور پرکشش تفریحی جگہ عین دبئی ہے جو نئے بلیو واٹرز جزیرہ کے عین وسط میں بنایا گیا ہے۔ یہ فیرس وہیل 250 میٹر بلند ہے جوکہ اسے دنیا کے اونچے فیریز وہیل میں شمار کرتا ہے۔
دبئی میں حال ہی میں کھولے جانے والے دیگر پرکشش اور دلچسپ مقامات میں دبئی پارکس اینڈ ریزارٹس، حتا وادی ھون اور دبئی سفاری پارک شامل ہیں۔