Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں یومیہ 60 ہزار لیٹر جراثیم کش مواد کا استعمال

مسحد الحرام کی سینیٹائزنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری رہتاہے(فوٹو، ایس پی اے)
حرم مکی الشریف میں روزانہ 60 ہزار لیٹر جراثیم کش ادویات اور خوشبو کا  استعمال کیا جاتا ہے۔ چار ہزار سے زائد کارکن یومیہ یہ خدمت انجام دیتے ہیں۔
ادارہ امور حرمین شریفین کے ڈائریکٹر برائے فنی امور اور آپریشنز نایف الجحدلی نے سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کو بتایا کہ مسجد الحرام کی صفائی اور اسے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلیے جامع حکمت عملی کے تحت عمل کیاجاتا ہے۔

صفائی کے لیے چار ہمار کارکن مقرر کیے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

صحن مطاف کے علاوہ مسجد الحرام کے تمام حصوں کو خصوصی جراثیم کش مواد سے صاف کیا جاتا ہے جس کے بعد کارکن ان مقامات کو معطر کرنے کےلیے خصوصی طور پر تیارکردہ خوشبو سے دھوتے ہیں۔
ڈائریکٹر فنی امور نے مزید کہا کہ صفائی اور سینیٹائزنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری رہتا ہے جس کےلیے چار ہزار سے زائد کارکنوں کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔ مذکورہ کارکن مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔

 مخصوص مشیون کا استعمال بھی کیا جاتا ہے (فوٹو، ایس پی اے)

مسجد الحرم کے صحنوں کو خصوصی اور اعلی معیار کے جراثیم کش محلول سے صاف کیا جاتا ہے جبکہ گزرگاہوں اور ستونوں کی صفائی کےلیے مخصوص مشینیں استعمال کی جاتی ہے۔

گزر گاہوں اور ستونوں کی سینیٹائزنگ کےلیے مخصوص آلات استعمال ہوتے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

حرم مکی الشریف میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کو منظم انداز میں لانے کے لیے بھی مختلف گزرگاہوں پر کارکن متعین کیے جاتے ہیں جو آنے والوں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دینے کے علاوہ انہیں کورونا سے بچاو کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنے تلقین کرتے ہیں۔

شیئر: