ابو ظبی میں پاکستانی سفارت خانے نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت میزبان ملک اور اس کے متعلقہ مقامی قوانین (قواعد و ضوابط) کی پابندی کریں۔
جمعے کے روز سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امارت میں مقیم پاکستان سوشل میڈیا پر غیر متعلقہ سرگرمیوں سے گریز کریں۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے وزیراعظم طاہر محمود اشرفی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امارات میں رہنے والے پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ جس مقصد کے لیے وہاں گئے ہیں اپنا وہ کام کریں اور امارات کی داخلہ و خارجہ پالیسی اور سیاسی امور کے حوالے سے کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے قوانین کی خلاف ورزی ہو۔
مزید پڑھیں
-
امارات: پاکستانیوں کی واپسی، ٹریول ایجنٹ مافیا متحرکNode ID: 473576
-
’پاکستانیوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی نشاندہی کریں‘Node ID: 483651
-
سعودی عرب اور امارات کے لیے ورک ویزوں کی تجدید کا آغازNode ID: 510701