Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کل موسم کیسا رہے گا

کہیں ہلکی جبکہ کہیں موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے(فوٹو،ایس پی اے)
مملکت کے مختلف علاقوں میں کل بروز جمعرات موسم آبرآلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں بارش اور تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق مملکت کے علاقے الجوف ، شمالی حدود، قصیم ، ریاض ، شرقیہ اور جنوب مغربی پہاڑی علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے جبکہ تیزہوائیں بھی چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جازان ریجن میں درجہ حرارت 32 ڈگری جبکہ طریف میں کم سے کم 5 ڈگری ہوگا۔

 پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والے خصوصی احتیاط برتیں (فوٹو، ٹوئٹر)

دوسری جانب ماہر موسمیات الحصینی کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مکہ مکرمہ ، جازان ، شمالی حدود اور قصیم کے علاوہ شمال مشرقی ریجن میں کہیں تیز جبکہ کہیں ہلکی بارش کا قوی امکان ہے۔
موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر شہری دفاع کی جانب سے بھی لوگوں کومتنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شاہراہوں پر سفرکرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں خاص کر پہاڑی علاقوں کے سفر کے دوران گاڑی کی رفتار کو کم رکھیں، ایسے مقامات پر قیام نہ کریں جو برساتی ریلے کی گزر گاہیں ہیں

شیئر: