Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں بارش، مکہ میں بادل، شمالی علاقوں میں دھند

’مکہ مکرمہ، مشرقی ریجن، ریاض، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں مطلع ابر آلود ہوگا‘ (فوٹو: طقس العرب)
مدینہ منورہ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، المہد اور خیبر میں تیز ہوا چلے گی نیز دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مشرقی ریجن، ریاض، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں مطلع ابر آلود ہوگا‘۔
’مذکورہ ریجنوں کے بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی جو دن گرم ہونے تک رہے گی ، بعد ازاں سورج ڈوبتے ہی پھر دھند چھا جائے گی‘۔
’شمالی حدود ریجن اور الجوف میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے جبکہ یہی کیفیت طائف  اور المویہ میں بھی ہوگی‘۔
دوسری طرف بدھ  اور جمعرات کی درمیانی شب الجوف ریجن کے متعدد شہروں میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔

’مدینہ منورہ میں آج رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’سکاکا، دومۃ الجندل، طبرجل اور صویر میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی‘۔

شیئر: