Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوئٹر کے فیچر ’سپیس‘ میں صارفین کے لیے خاص کیا ہے؟

ٹوئٹر سپیس میں لائیو آڈیو کے ذریعے گفتگو کی جا سکے گی (فوٹو: پکسابے)
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اپنے مزید صارفین کو آڈیو چیٹ رومز کی طرز پر متعارف کرائے گئے ’سپیس‘ نامی فیچر تک رسائی مہیا کر دی ہے۔
ٹوئٹر کا نیا فیچر انڈسٹری کی عمومی پریکٹس کے مطابق محدود دائرے میں تیار، ٹیسٹ اور پھر بیٹا لانچ کے بجائے صارفین کے ساتھ مل کر تیار کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں وسط دسمبر میں ٹوئٹر نے اعلان کیا تھا کہ سپیس نامی فیچر اب لائیو ہے اور یہاں انسانی آوازوں سے متعلق جذبات کا تجربہ کیا جائے گا۔
 

سپیسز کے متعلق بتائی گئی تفصیل میں واضح کیا گیا تھا کہ یہ ٹیکسٹ پیغامات میں اکثراوقات کھو جانے والے جذبات اور احساسات کو انسانی آوازوں کے ذریعے نمایاں کر کے صارفین کو زیادہ بہتر طریقے سے باہم مربوط کرے گا۔
ٹوئٹر نے سپیس فیچر کو ’بہترین طریقے سے ترتیب دی گئی دعوت طعام‘ سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا تھا کھانے کی ایسی دعوتوں سے پوری طرح محظوظ ہونے کے لیے لازم نہیں کہ آپ سبھی شرکا سے واقف ہوں۔
ماضی میں یہ فیچر محدود صارفین کے گروپ کو مہیا کر کے انہیں موقع دیا گیا تھا کہ وہ سپیس سیشن منعقد کریں اور دیگر (ان کے فالوورز یا فالو نہ کرنے والے دونوں) ان آڈیو چیٹ رومز کا حصہ بن سکیں۔
حالیہ اعلان میں ٹوئٹر نے سپیس استعمال کر سکنے والے افراد کی تعداد بڑھاتے ہوئے مزید اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کو اس تک رسائی مہیا کی ہے۔
 

اس وقت اینڈرائڈ اور آئی او ایس پر موجود ٹوئٹر صارفین کی محدود تعداد سپیسز کی میزبانی کر سکتی ہے، تاہم دونوں آپریٹنگ سسٹمز پر ٹوئٹر استعمال کرنے والے کسی بھی فرد کے سپیس سیشن کا حصہ بن سکیں گے۔

سپیس کیسے شروع کیا جا سکتا ہے؟

سپیس کا میزبان دو طریقوں سے اس فیچر کو استعمال کر سکتا ہے۔ 
اپنی ہوم ٹائم لائن پر رہتے ہوئے ٹوئٹر ایپ میں جمع کے نشان والے ’کمپوز‘ بٹن پر دبائے رکھیں، جن افراد کو سپیس تک رسائی مہیا کی گئی ہے انہیں یہاں دیگر آپشنز کے ساتھ انتہائی بائیں جانب سپیس کری ایٹ کرنے کا آپشن دکھائی دے گا۔
یا پھر اپنے فلیٹس کے آپشن میں پروفائل امیج پر کلک کریں، سکرول کر کے بالکل دائیں جانیں چلے جائیں، جہاں دکھائی دینے والے سپیسز کے آپشن پر کلک کریں۔
میزبان سمیت سپیس سیکشن میں 11 افراد شامل ہو کر لائیو آڈیو کے ذریعے گفتگو کر سکیں گے۔
سپیس کے شرکا کو ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایم) کے ذریعے لنک بھیج کر انوائٹ بھی کیا جا سکتا ہے، یا سپیس کا لنک ٹویٹ کر کے یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر شیئر کر کے دوسروں کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔
سپیس کے میزبان کو یہ اختیار بھی ہو گا کہ وہ سیشن کے دوران کسے بولنے کی اجازت دیتے ہیں۔ جن لوگوں کو وہ فالو کرتے ہیں یا پھر جن لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے وہ سبھی بول سکتے ہیں۔
سپیس میں موجود سامعین بھی مائکروفون کے ساتھ دکھائی دینے والے ’ریکوئسٹ‘ کے بٹن پر کلک کر کے میزبان سے بولنے کی اجازت لے سکیں گے۔

ٹوئٹر سپیس کا میزبان شرکا میں سے جسے چاہے بولنے کی اجازت دے سکتا ہے (فوٹو: پکسابے)

سپیس کری ایٹ کرتے وقت میزبان کا مائک آف ہوتا ہے، جب میزبان گفتگو کے لیے تیار ہو تو ’سٹار یور سپیس‘ کے بٹن پر کلک کر کے اپنا مائک آن کر سکتا ہے۔
’الاؤ مائک ایسس‘ کے آپشن پر کلک کر کے میزبان گفتگو کے لیے منتخب کیے گئے افراد کو بولنے کی اجازت دے سکتا ہے۔
اگر میزبان نے یا گفتگو کرنے والے نے کیپشنز آن کر رکھے ہوں تو سننے والے یہ اختیار رکھتے ہیں کہ وہ کیپشن کو آن یا آف کر سکیں۔ اس مقصد کے لیے انہیں ’ویو کیپشنز‘ کے بٹن پر کلک کرنا ہو گا۔
سپیس کے میزبان کے پاس یہ آپشن ہو گا کہ وہ اپنے سیشن کے لیے نام اور ڈسکرپشن شامل کر سکے۔ یہ تفصیل سپیس سیشن کی فعالیت کے دوران کسی بھی وقت تبدیل کی جا سکے گی۔

شیئر: