Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی نیوز ایجنسی کی عبرانی زبان میں سروس

’عبرانی زبان کے بعد وام کی سروس 19 زبانوں میں ہوگئی ہے‘
امارات نیوز ایجنسی ’وام‘ نے عبرانی زبان میں نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔
وام کے مطابق نئی سروس کے اجراء کے بعد سرکاری ایجنسی  کی نیوز سروس 19 زبانوں میں دستیاب ہوگئی ہے۔
وام کی عبرانی زبان سروس میں میڈیا مواد دستیاب ہوگا جن میں خبریں، تحریری و سمعی و بصری رپورٹس شامل ہوں گی۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الریسی نے کہا ہے کہ ’عبرانی زبان میں یہ نیوز سروس ایسا میڈیا مواد فراہم کرے گی جو دونوں ممالک کے درمیان مجموعی دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق ہوگا‘۔
’اماراتی قیادت کی حمایت کے ساتھ  وام اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گی، ہم نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی سطح پر بہترین مواد فراہم کیا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کی پانچ دہائیوں پر مبنی کامیابیوں اور اقدار کو اجاگر کیا جاسکے‘۔
 انہوں نے کہا ہے  کہ ’متحدہ عرب امارات دنیا کے 200 سے زائد ممالک کے شہریوں کا میزبان ملک ہے اور یہ لوگ یہاں منفرد ہم آہنگی کے ساتھ مل کر رہ رہے ہیں‘۔

شیئر: