سینٹرل بینک سے منسوب ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں
’بیرون ملک سے رقم ٹرانسفر کی گئی ہے، اپنی بینک تفصیلات کی تصدیق کرائیں تاکہ رقم کی منتقلی ہوسکے‘ (فوٹو: البلاد)
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے کہا ہے کہ صارفین دھوکہ دہی پر مبنی ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ ’ساما نے صارفین کو کسی قسم کے پیغامات نہیں بھیجے‘۔
’گزشتہ دنوں سے صارفین کو پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں ان سے بینک تفصیلات مانگی جارہی ہیں‘۔
’پیغام میں کہا جا رہا ہے کہ آپ کو بیرون ملک سے رقم ٹرانسفر کی گئی ہے، اپنی بینک تفصیلات کی تصدیق کرائیں تاکہ رقم کی منتقلی ہوسکے‘۔
ساما نے کہا ہے کہ ’ہوشیار رہیں، یہ دھوکہ دہی کا کوئی نیا طریقہ ہے جسے سادہ لوح صارفین پر استعمال کیا جا رہا ہے‘۔
’اپنی بینک تفصیلات اور کوائف کسی کے ساتھ شیئر مت کریں، خود ساما یا آپ کے اپنے بینک کے اہلکار بھی آپ سے خفیہ معلومات پوچھنے کے مجاز نہیں‘۔