Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا خلاف ورزی پر طائف کی معروف مارکیٹ سیل

سماجی فاصلے پر عمل کرانا مارکیٹس انتظامیہ کی ذمہ داری ہے (فوٹو، سبق)
طائف شہر کی بلدیہ نے معروف کمرشل مارکیٹ کو سیل کر دیا۔ مارکیٹ میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل نہیں کرایا جارہا تھا۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے بلدیہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ طائف میں بلدیہ کی ٹیمیں مارکیٹوں اور کمرشل پلازوں کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
ایس اوپیز پرعمل نہ کرانے اور لوگوں میں سماجی فاصلے کے اصول کو برقرار نہ رکھنے پر معروف کمرشل مارکیٹ کو سیل کیا گیا جہاں آنے والے صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کا قوی امکان تھا۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا وائرس پرقابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات کے تحت مارکیٹوں اور سپر سٹورز کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ آنے والے صارفین کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کا خصوصی انتظام کریں اور ایسے افراد کو داخل نہ ہونے دیا جائے جن کا جسمانی درجہ حرارت بڑھا ہوا ہو۔
وزارت کی جانب سے مارکیٹس انتظامیہ کو سماجی فاصلے کے اصول پر بھی عمل کرنے کو یقینی بنانے کی خاص ہدایت کی گئی ہے جس کے تحت مارکیٹ کی گنجائش کے مطابق صارفین کو آنے کی اجازت دینا مارکیٹ یا سپر سٹور انتظامیہ کے ذمے ہوتا ہے۔ مقررہ تعداد سے زیادہ افراد ہونے پر تفتیشی ادارے جرمانے کے علاوہ مارکیٹس کو سیل بھی کر دیتے ہیں۔

شیئر: