ٹوئٹر پر روز لگنے والی ٹرینڈز کی ریس تو اپنی جگہ، اب ’سپیس‘ بھی آ گیا ہے تاہم اس میں کس کے لیے کتنی سپیس ہے، یہ کیسے کام کرتا ہے اور جن لوگوں نے اسے استعمال کیا ہے اس کے بارے میں وہ کیا کہتے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں۔
سپیس میں صارف ایک چیٹ روم تشکیل دیتا ہے جس میں لکھنے کے بجائے بول کر اپنے خیالات کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔ میزبان کی مرضی ہے کہ وہ اس چیٹ روم میں بولنے کا دے، بصورت دیگر سامع بن کر ہونے والی گفتگو سنی جا سکتی ہے۔
سپیس میں بیک وقت 10 لوگ بات کر سکتے ہیں اور دوران گفتگو مائیک خاموش کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ سامعین خود بھی گروپ چھوڑ سکتے ہیں جبکہ میزبان جب چاہے کسی بھی سپیکر کا بولنے کا آپشن بند کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
عالمی رہنماؤں کے لیے الگ قواعد، ٹوئٹر نے سروے شروع کر دیاNode ID: 550216
-
ٹوئٹر کے فیچر ’سپیس‘ میں صارفین کے لیے خاص کیا ہے؟Node ID: 553606