Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں پہلے سینما گھر کا افتتاح 

سینما گھر 8 سکرینز پر مشتمل ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں قصیم ریجن کے دارالحکومت بریدہ کے النخیل مال میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کیا گیا ہے جو 8 سکرینز پر مشتمل ہے اور 1311 نشستوں کی گنجائش ہے جبکہ  الگ فوڈ کارنر بھی رکھا گیا ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بریدہ کے النخیل مال میں جی سی ایس کی جانب سے اپنی نوعیت کے منفرد تجربے کا بھی موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے تحت فلموں کے شائقین دیو ہیکل فلمی مناظر کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ منصوبہ معیار زندگی بہتر بنانے والے پروگرام اور سمعی و بصری ابلاغ کے اعلی ادارے کی جانب سے شائقین کو مملکت کے مختلف علاقوں میں انواع و اقسام کے تفریحاتی سرگرمیاں فراہم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

شیئر: