Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن

50 برس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین دوسری خوراک دی جارہی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں اب تک ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ اس وقت سعودی عرب کے تمام ریجنز میں 587 سے زائد ویکسینیشن سینٹرز کام کررہے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین مفت فراہم کی جاتی ہے جس کے لیے وزارت کی ایپ ’صحتی‘ پررجسٹرکرنے کے بعد پیشگی وقت لینا ہوتا ہے۔

مملکت کے 587 سے زائد ویکسینیشن سینٹرز کام کررہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

خیال رہے مملکت میں کورونا سے بچاو کے لیے اس وقت صرف دوویکسینز فراہم کی جارہی ہیں جن میں پہلی فائزربائیونٹیک جبکہ دوسری اسٹرازائینکا ہے ۔
قبل ازیں وزارت صحت کی جانب سے کہا جا چکا ہے کہ مملکت میں 70 فیصد بالغوں کو کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے جبکہ 50 برس اور اس سے زیادہ عمر والے افراد کے لیے دوسری خوراک دینے کا آغاز کردیا گیاہے۔
وہ افراد جو کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں انہیں صرف دوسری خوراک ہی دی جاتی ہے جو صحتیابی کے چھ ماہ بعد دی جاتی ہے

شیئر: