Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے بڑھتے کیسز، تیونسی وزیراعظم نے وزیر صحت کو ہٹا دیا

وزیر برائے سماجی امور قائم مقام وزیر صحت کے فرائض بھی انجام دیں گے(فائل فوٹو روئٹرز)
تیونس کے وزیر اعظم  ہشام مشیشی نے منگل کو وزیر صحت فوزی مہدی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ شمالی افریقہ کے اس ملک میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
 وزیر صحت کو عہدے سے ہٹائے جانے کا اعلامیہ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس سے قبل وزارت نے اس ماہ کے شروع میں بیان میں کہا تھا کہ ’تیونس کا صحت کا نظام کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے  وزن سے تباہ ہو چکا ہے۔ بارہ ملین کی آبادی والے اس ملک میں اب تک سترہ ہزار اموات ہوچکی ہیں‘۔
تیونس کے وزیر اعظم نے کورونا کے خلاف لڑائی، کیسز میں اضافے اور ویکسینیشن مہم میں سست رفتاری کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزمات کے تبادلے کے دوران وزیر صحت فوزی مہدی کو معزول کیا ہے۔
وزیراعظم ہشام مشیشی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیا ن میں کہا گیا کہ’ وزیر برائے سماجی امور قائم مقام وزیر صحت کے فرائض بھی انجام دیں گے‘۔
 

شیئر: