انڈونیشیا سے 442 سعودی شہریوں کا انخلا
منگل 27 جولائی 2021 11:06
’انڈونیشیا میں مزید 200 سعودی شہری ہیں جن کا انخلا کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
انڈونیشیا میں کورونا کی کیسز میں اضافے کے بعد 442 سعودی شہریوں کو وطن واپس کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران انڈونیشیا سے سعودی شہریوں کا انخلا جاری ہے۔
انڈونیشی حکام نے کہا ہے کہ ’یکم جولائی سے سعودی سمیت دیگر غیر ملکیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جارہا ہے‘
حکام نے کہا ہے کہ ’ملک میں مزید 200 سعودی شہری موجود ہیں جنہیں مرحلہ وار ان کے وطن بھیجا جائے گا‘۔