Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر47 افراد گرفتار

آئسولیشن یا ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی سنگین عمل ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نےکہا ہے کہ’ ہیلتھ آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والے 47 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’زیرحراست افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے تھے۔ انہیں ہاؤس آئسولیشن کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ دیگر باہر سے سعودی عرب پہنچے تھے اور انہیں ہوٹل قرنطینہ کیا گیا تھا‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسسی ایس پی اے کے مطابق ہاؤس آئسولیشن یا ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی سنگین عمل ہے۔ اس پر جرمانہ یا قید یا دونوں سزائیں دی جاتی ہیں۔
جرمانہ دو لاکھ  ریال تک ہے جبکہ قید دو برس تک دی جاتی ہے۔ ایک سے زیادہ بار خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا دگنی کردی جاتی ہے۔
خلاف ورزی پر غیرملکی کو قید کی سزا کاٹنے اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد بے دخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔

شیئر: