سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر نے جمعے کو بولیویا کے وزیر خارجہ سے وڈیو رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور بولیویا کے تعلقات کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے نمایا عالمی حالات پر موقف کا تبادلہ کیا ہے۔
اس موقع پر بولویا کے نائب وزیر خارجہ اور دفتر خارجہ میں دوطرفہ تعلقات کے ادارے کی انچارج بھی موجود رہیں۔