Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 609 نئے مریض، فعال کیسز بھی کم ہوگئے

اب تک پانچ لاکھ 37 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر 14 اگست کو کورونا کے 600 سے زیادہ  نئے مریض سامنے آئے ہیں، پچھلے چند دنوں سے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ 
سنیچر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 609 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 651 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 11 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 ہزار 399 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 7 ہزار 575 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 360 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 161 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 106 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن میں 74،عسیر ریجن میں 48، جازان ریجن میں 55، القصیم ریجن میں 42، مدینہ ریجن میں 30، حائل ریجن میں 14، نجران ریجن میں 28، تبوک ریجن میں 12، الباحہ ریجن میں 15، الحدود الشمالیہ میں 14 اور الجوف ریجن میں 10 مریض سامنے آئے۔
اب تک پانچ لاکھ 37 ہزار 983 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 22 ہزار 9 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: