Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات امریکی درخواست پر 5 ہزار افغان شہریوں کی عارضی میزبانی کرے گا 

مستقل بندوبست سے قبل عارضی رہائش فراہم کی جائے(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات نے افغانستان سے نکلنے والے پانچ ہزار شہریوں کی عارضی میزبانی کی منظوری دی ہے۔
امریکہ نے امارات سے درخواست کی تھی کہ دیگر ملکوں میں ان کی مستقل بندوبست سے قبل عارضی طور پر انہیں رہائش فراہم کی جائے۔
امارات کی سرکاری خبر ساں ایجنسی وام نے دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’امریکہ کی درخواست پر پانچ ہزار افغانیوں کی عارضی میزبانی کی جائے گی۔ اس کے بعد انہیں دیگر ممالک منتقل کردیا جائے گا‘۔ 
وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ’ آئندہ چند روز کے دوران امریکی طیاروں سے پانچ ہزار افغان شہری کابل سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے‘۔ 
اماراتی وزیر خارجہ سلطان محمد الشامسی نے کہا ہے کہ ’ امارات کا نیا اقدام نازک حالات میں بین الاقوامی تعاون کا ایک اور عملی ثبوت ہے۔ امارات اسی پالیسی پر گامزن ہے کہ نازک وقت میں بین الاقوامی برادری سے تعاون کیا جائے‘۔
امارات نے اس سے قبل افغانستان سے نکلنے والے سیکڑوں شہریوں کی منتقلی کےلیے پروازوں کا بندوبست کیا تھا۔
مختلف ممالک کے سفارتکار اور این جی اوز کے اہلکاروں  اور ملازمین کو امارات لایا گیا۔ امارات نے افغانستان سے اپنے طیاروں کے ذریعے 8500 غیرملکیوں کے نکلنے میں بھی مدد کی۔ 

شیئر: