مصری ایئرلائن کی سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں
’مصر سے سعودی عرب کے لیے براہ راست آپریشن شروع کیا جا رہا ہے‘ (فوٹو: سبق)
مصری ایئرلائن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے والوں کے علاوہ وائرس کا شکار ہونے کے بعد ایک خوراک لینے والے اور 18 سال سے کم عمر کے افراد یکم ستمبر سے سعودی عرب جاسکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مصری ایئرلائن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کے لیے مصر سے سعودی عرب کے لیے براہ راست آپریشن شروع کیا جا رہا ہے‘۔
واضح رہے کہ مصری ایئرلائن جدہ، مدینہ منورہ، ریاض، دمام اور القصیم سے پروازیں چلاتی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ سعودی عرب نے ملک میں کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے والوں کو براہ راست پروازوں کے ذریعہ واپس آنے کی اجازت دی ہے، ان ممالک میں مصر بھی شامل ہے۔