Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میٹ گالا میں کیم کرداشین کا لباس سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

امریکی شہر نیو یارک میں میٹ گالا تو 13 ستمبر کو ہوکر ختم ہوگیا لیکن معروف امریکی ماڈل کیم کارداشین نے جو لباس زیب تن کیا تھا اس کے چرچے سوشل میڈیا پر ختم ہوتے نہیں نظر آتے۔
انہوں نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور ساتھ لکھا ’سر سے پاؤں تک ٹی شرٹ سے زیادہ امیرکن کیا ہوگا؟‘
میٹ گالا ویسے ہر سال مئی کے پہلے ہفتے میں ہوتا ہے لیکن رواں سال کورونا وائرس کی وجہ سے یہ ایونٹ ستمبر میں میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد ہوا۔
اس ایونٹ میں سلیبریٹیز نے طرح طرح کے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے لیکن کیم کارداشین اپنے منفرد لباس کے سبب ابھی بھی سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنی ہوئی ہیں۔
کیم کرداشین میٹ گالا میں سیاہ لمبا گاؤن پہن کر آئیں اور ان کا چہرہ سیاہ ماسک سے ڈھکا ہوا تھا اور انہوں نے جوتے بھی سیاہ پہن رکھے تھے۔
معروف فیشن ویب سائٹ گلیمر کے مطابق کیم کرداشین کا یہ لباس پیرس میں واقع فیشن کمپنی بیلن سیاگا نے ڈیزائن کیا تھا۔
سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر لوگ اس لباس کا مذاق اڑاتے ہوئے بھی پائے گئے۔
پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی جلیلہ حیدر نے بھی ایک میم شیئر کی جس میں ایک خاتون جسم پر کالی تھیلیاں باندھ کر چلتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔
عائشہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے تو کیم کرداشین کو مشہور کارٹون کیریکٹر ٹام سے تشبیہہ دے دی اور لکھا کہ ’ٹام نے یہ زیادہ بہتر کیا تھا‘۔

منا نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے کیم کرداشین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس سال (میٹ گالا) کا تھیم کیا تھا؟ طالبان کے (افغانستان پر) قبضے کا جشن؟

وقاص خان نامی صارف نے کیم کرداشین اور ایک چمگادڑ کی تصاویر ساتھ شیئر کیں اور لکھا ’کلوز اینف‘۔
لطیفہ نامی ایک صارف نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیم کرداشین ہیری پوٹر میں بھی تھیں اور کسی نے یہ نوٹ نہیں کیا۔‘

شیئر: