Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی جانب سے یوم الوطنی پر خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

حوثی ملیشیا کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پرایک اورڈرون حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا ـ
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مسلسل بین الاقوانی قوانین کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم حوثی باغیوں کے ہر حملے کو اتحادی فورسز کی ایئرکمان کی جانب سے بروقت ناکام بنایا گیا ـ
گزشتہ روز (جمعرات) بھی حوثیوں کی جانب سے میزائل اور دھماکہ خیز ڈرون حملے کیے گئے جنہیں اتحادی فورسز کے ایئرڈیفینس یونٹ نے بروقت مداخلت کرکے ناکام بنا دیا ـ حوثیوں کے ڈرون اور میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیاـ
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں جاری ہیں تاہم سعودی مسلح افواج دفاع وطن کا فریضہ بخوبی ادا کرتی رہیں گی ـ

شیئر: