پاکستان سے گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی ہے۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے پیر کو ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہم ٹاٹا فوڈ کو پاکستان سے گوشت کی پہلی کھیپ اردن ایکسپورٹ کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’نئی منڈیوں تک غیر روایتی ایکسپورٹس کی ترویج کے لیے وزارت تجارت کوشاں ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
پاکستان کے بڑے چین سٹورز سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے لیے تیارNode ID: 533211
-
’پاکستان کی برآمدات میں 43 فیصد کا اضافہ، ہدف پورا نہ ہو سکا‘Node ID: 596416
رزاق داؤد نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’دیگر برآمد کنندگان کو بھی اپنی مصنوعات میں تنوع اور نئی مارکیٹ تک رسائی کےلیے کوشش کرنی ہوگی۔‘
اس سے قبل اکتوبر کے آخری ہفتے میں پاکستان کے تین سلاٹر ہاﺅسز (مذبحہ خانوں) کو مویشیوں کا گوشت اُردن برآمد کرنے کا اجازت نامہ ملا تھا اور اس سلسلے میں سرکاری اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔
پاکستان کی وزارت تجارت کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ ان مذبحہ خانوں کو مویشیوں کا گوشت برآمد کرنے کے لیے اردن نے اجازت نامے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کی وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اردن نے پاکستان کے تین مذبحہ خانوں کو بکریوں، بھیڑوں اور اونٹوں کا گوشت اردن برآمد کرنے کا سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے۔‘
We congratulate TATA Foods on exporting Pakistan's first ever consignment meat has been exported to Jordan. Promotion & facilitation of non-traditional products to new markets constitutes MOC’s diversification policy. pic.twitter.com/fT9hqbRRmH
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) November 29, 2021