بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی ہے لیکن کرکٹ شائقین کے لیے بنگہ دیش کی جیت سے زیادہ دلچسپی کا حامل کپتان مومن الحق کی طرف سے لیے جانے والا ریویو ہے۔
ماؤنٹ مانگنوئی میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی کے بولر تسکین احمد کی جانب سے کرائی گئی ایک گیند پر پوری ٹیم نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی۔
امپائر نے راس ٹیلر کو گیند پر بیٹ لگنے کے باعث ناٹ آؤٹ دیا تو بنگلہ دیش کی جانب سے ریویو لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
’ورلڈ کلاس‘ روس ٹیلر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاNode ID: 631266
-
محمد حسنین کی بگ بیش لیگ میں ’کڑکتی‘ انٹریNode ID: 632081
اس ریویو کو نہ صرف سوشل میڈیا صارفین ’بنگلہ دیش کی تاریخ کا بدترین ریویو‘ قرار دے رہے ہیں بلکہ بنگلہ دیش کی جانب سے لیا گیا یہ ریویو کمنٹیٹرز کے قہقہوں کا بھی باعث بنا۔
تسکین احمد کی یہ گیند راس ٹیلر کے پیڈز سے ٹکرائی ہی نہیں بلکہ انہوں نے اس یارکر کو اپنے سیدھے بیٹ سے روکا تھا۔
کرکٹ فین نامی صارف نے بنگلہ دیش کے اس فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سے فرق نہیں پڑتا کہ اور کتنے برے ریویوز لیے جاتے ہیں کیونکہ یہ والا ریویو ہمیشہ ٹاپ پر رہے گا۔‘
جہاں ایسا ریویو لینے پر بنگلہ دیش کی ٹیم کو سوشل میڈیا پر طنز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں کچھ صارفین انہیں اچھی کرکٹ کھیلنے پر سراہ بھی رہے ہیں۔
آسٹریلین صحافی ایڈ جیکسن تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بنگلہ دیش نے اس ٹیسٹ میچ میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے لیکن یہ آخرہ والا ریویو اب تک کا دیکھا گیا بدترین ریویو ہے۔‘
Bangladesh have played some great cricket in this Test but their reviews... woah. That last one... one of the worst reviews you'll ever see. #cricket #NZvBAN
— Ed Jackson (@edjacko) January 4, 2022
بھرت رام راج نامی صارف نے ریویو لینے کے اس فیصلے کو بنگلہ دیش کی جانب سے وکٹیں حاصل کرنے کی بیتابی قرار دیا۔
Some desperate reviews from Bangladesh in search of wickets. They have lost all their reviews now.
— Bharath Ramaraj (@Fancricket12) January 4, 2022
لیکن ’پراک سٹار‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’بنگلہ دیش نے حیران کن ٹیسٹ میچ کھیلا ہے، میں بنگلہ دیش کو اس قسم کے ریویو لینے کی اجازت دیتا ہوں۔‘
Bangladesh have played such an amazing test match I’m going to allow them a Bangladesh type review https://t.co/Kv6FvswpO0
— Prakz (@PrakzStar) January 4, 2022