بدھ کو کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3045 ہوگئی
’گزشتہ روز تین مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 8886 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں آج بدھ کو کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 3045 ہوگئی ہے جبکہ کل منگل کو 2585 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 565482 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 424 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔
’کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 543553 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز تین مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 8886 ہوگئی ہے‘۔
وزار ت نے بتایا ہے کہ ’کورونا کے 109 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں‘۔