انڈین نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انہوں نے مسلمان خواتین کی جعلی نیلامی کی ایپلیکیشن بنانے کے الزام میں گرفتار ایک 18 سالہ ملزمہ کے لیے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
بدھ کو اپنی ایک ٹویٹ میں جاوید اختر نے کہا تھا کہ ’اگر بلی بائی (ایپلیکیشن) حقیقتاً ایک اٹھارہ سالہ لڑکی نے بنائی ہے جو اپنے دونوں والدین کو کورونا وائرس اور کینسر کے ہاتھوں کھوچکی ہے تو میرا خیال ہے کہ خواتین کو اس سے بڑوں کی طرح ملنا چاہیے اور سمجھانا چاہیے کہ جو اس نے کیا وہ غلط کیا۔‘
’اسے ہمدردی دکھائیں اور معاف کر دیں۔‘
If “ bully bai” was really masterminded by an 18 year old girl who has recently lost her parents to cancer n Corona I think the women or some of them meet her and like kind elders make her understand that why what ever she did was wrong . Show her compassion and forgive her .
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) January 5, 2022
واضح رہے انڈیا میں حکام ’بلی بائی‘ ایپ بنانے اور اس پر جعلی نیلامی کے لیے مسلمان خواتین کی تصاویر اپلوڈ کرنے کے الزام میں اب تک تین افراد کو گرفتار کرچکے ہیں۔
اس ایپ پر 100 سے زائد نمایاں انڈین مسلمان خواتین جن میں صحافی، انسانی حقوق کے کارکنان، فلمی ستاروں اور آرٹسٹس کی تصاویر موجود تھیں۔ یہ تصاویر ان کی اجازت کے بغیر ایپ پر ڈال دی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں
-
’مودی حکومت انڈیا کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے‘Node ID: 630671