جدوی انویسٹمنٹ میں سرمایہ کاری کی مشاورتی خدمات کے سربراہ
امریکی یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ (فوٹو عرب نیوز)
غانم الغانم جدوی انویسٹمنٹ میں ستمبر 2020 سے منیجنگ ڈائریکٹر اور انویسٹمنٹ ایڈوائزری سروسز کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
عرب نیوز نے ان کا تعارف شائع کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غانم الغانم نے اکتوبر2017 سے 2019 تک اسی شعبہ کے نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے اکتوبر2016 میں جدوی انویسٹمنٹ میں بطور انویسٹمنٹ ایڈوائزری سروسز ایسوسی ایٹ شمولیت اختیار کی جہاں وہ ادارہ جاتی اور بڑے سرمایہ کاروں کو اعلیٰ معیار کی سرمایہ کاری کے مشورے فراہم کرتے رہے ہیں۔
الغنیم انویسٹمنٹ کمپنی میں آنے والے سرمایہ کاروں کے لیے اثاثوں کی تقسیم اور سرمایہ کاری کے رہنما خطوط تیار کرنے کے ذمہ دار تھے۔
اس انویسٹمنٹ کمپنی کے ساتھ منسلک ہونے سے قبل انہوں نے مئی 2014 سے ستمبر 2016 تک سعودی عرب مانیٹری ایجنسی جو کہ اب سعودی سینٹرل بینک ہے اس ادارے میں سرمایہ کاری کے تجزیہ کار کے طور پر خدمات انجام دیں۔
الغنیم نے وہاں دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کی پالیسی کو برقرار رکھا۔
انہوں نے 2015 سے 2016 تک اکاؤنٹنگ اور فنانس میں سرکردہ تربیت فراہم کرنے والے مالیاتی ماڈلنگ کے لیے انسٹرکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اگست 2014 سے دسمبر2014 تک انہوں نے لندن میں HSBC میں ایسوسی ایٹ انٹرنشپ مکمل کر رکھی ہے۔
اس سے قبل غانم الغانم نے فروری 2010 سے جون2010 تک ریاض میں کاروباری ادارے کے پی ایم جی میں معاون مالیاتی تجزیہ کار اور مالیاتی رسک مینجمنٹ ایڈوائزر اور نومبر 2008 سے فروری 2010 تک کریڈٹ کنٹرولر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
انہوں نے نیویارک سکول آف پروفیشنل سٹڈیز میں پورٹ فولیو مینجمنٹ میں اعلیٰ سند حاصل کرتے ہوئے 2013 میں امریکہ کی ڈریکسل یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے 2008 میں ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری حاصل کی۔
الغانم سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ میں آڈٹ اور رسک کمیٹی دونوں کے بورڈ ممبر ہیں۔ 2016 سے وہ الفیصل یونیورسٹی میں سی ایف اے لیول ون کے انسٹرکٹر بھی ہیں۔