پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کو کرکٹ کی سمجھ نہیں لیکن انہیں یہ پتا ہے کہ ان کا بیٹا شاہد آفریدی کی طرح کرکٹ کھیلتا ہے۔
جمعے کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں مخمور علی دھانی جو خود بھی کرکٹ کھیلتے ہیں، کا کہنا تھا کہ ’ہماری والدہ کو کرکٹ کی اے بی سی بھی نہیں معلوم، لیکن اگر ان سے پوچھو کہ شاہنواز دھانی کیا کرتا ہے تو ان کا جواب ہوتا ہے میرا بیٹا آفریدی کی طرح کرکٹ کھیلتا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل: ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے دیNode ID: 647371
واضح رہے کہ شاہنواز دھانی کی ٹیم ملتان سلطانز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور سیمی فائنل میں شاہنواز دھانی نے اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
23 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں انہوں نے چار اوورز میں 19 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
مخمور علی دھانی کا کہنا ہے کہ ’ہماری والدہ ہمیشہ دعا دیتی ہیں کہ اللہ تمہیں آفریدی کی طرح کامیاب کرے کیونکہ وہ کرکٹ میں صرف شاہد آفریدی کو جانتی ہیں۔
Our mother doesn't know ABC of cricket,but if you ask her what does @ShahnawazDahani do,her reply would be"mera beta Afridi ka tarah cricket khelta he"and She would always pray"Allah tumhen afridi k tarah kamyab kare"because she knows only @SAfridiOfficial in cricket. pic.twitter.com/KWNPs4CFD7
— Makhmoor Ali Dahani (@dahani_makhmoor) February 25, 2022