Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر 546 افراد کے خلاف جرمانے

’سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئیں ہیں‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزارت داخلہ نے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر 546 افراد کے خلاف جرمانے عائد کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ خلاف ورزیاں 3 شعبان سے 9 شعبان کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئیں جہاں 155 افرادکے خلاف جرمانے ہوئے ہیں‘۔
’مکہ مکرمہ ریجن میں 120، مدینہ منورہ میں 83، مشرقی ریجن میں 54، جازان میں 20، باحہ میں 8، نجران میں 7،عسیر میں دو، تبوک میں ایک اور حائل میں 96 خلاف ورزیوں کا اندراج ہوا ہے‘۔
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا کے انسداد کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی کی جائے۔

شیئر: