Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت ایئرپورٹ پر آگ، پروازیں متاثر نہیں ہوئیں:حکام

ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئر ٹریفک ’محدود‘ آگ سے متاثر نہیں ہوئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
کویت کی ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک معمول کے مطابق ہے اور مسافروں کے لیے بنائی گئی نئی عمارت میں لگنے والی ’محدود‘ آگ سے متاثر نہیں ہوئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق وزارت تعمیرات عامہ کے ترجمان احمد سعد الصالح نے کہا کہ آگ بجھانے والا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
مقامی کویتی اخبار القبس اور الرای کے مطابق آتشزدگی محدود زیرتعمیر حصے میں ہوئی ، جس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
کویتی حکام نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے شہری دفاع کی 6 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔‘ 
کویتی حکام نے کہا ہے کہ ’زیر تعمیر حصے میں آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘ 
دوسری طرف کویتی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’زیر تعمیر حصے میں آگ لگنے سے پروازیں متاثر نہیں ہوئیں۔‘

شیئر: