عسیر میں 95 کلو چرس کے علاوہ نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار ضبط
’گرفتاری کے وقت چرس کی مذکورہ مقدار کے علاوہ 4047 نشہ آور گولیاں بھی تھیں‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منشیات نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 95 کلو چرس ضبط ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتاری کی کارروائی عسیر ریجن میں ہوئی ہے۔
محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری کی نگرانی ہو رہی تھی اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی‘۔
’ٹیم کے افراد منصوبہ بند طریقے سے خریدار بن کر مذکورہ شخص سے ملنے گئے اور اسے رنگے ہاتھوں قابو کرلیا‘۔
’گرفتاری کے وقت شہری کے پاس چرس کی مذکورہ مقدار کے علاوہ 4047 نشہ آور گولیاں بھی تھیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کے بعد گرفتار شدہ شخص کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔