پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا حکومت مخالف لانگ مارچ ڈی چوک اسلام آباد کے قریب ہے تاہم دوسری جانب پولیس کی جانب سے ڈی چوک میں آنسو گیس کی مسلسل شیلنگ جاری ہے۔
عمران خان کی آمد سے قبل پولیس نے شدید شیلنگ کر کے ڈی چوک میں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں کو منتشر کردیا ہے۔
شیلنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کی کئی خواتین رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت غیر ہوگئی۔
مزید پڑھیں
-
سپریم کورٹ کی پی ٹی آئی کو ایچ نائن گراؤنڈ میں احتجاج کی اجازتNode ID: 671606
-
پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت، بحران حل ہو پائے گا؟Node ID: 671701
چوک پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ڈی چوک میں گذشتہ 5 گھنٹوں سے پولیس وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کر رہی ہے جس کے بعد جناح ایونیو پر موجود کارکن منتشر ہوگئے ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے اسلام آباد میں تحریک انصاف کو جی نائن کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے اور رکاوٹیں ہٹانے کے فیصلے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد سے شہری جی نائن پہنچ گئے۔
تاہم عمران خان کا ڈی چوک میں جلسہ کرنے کے اعلان کے بعد انہوں نے ڈی چوک کی طرف پیش قدمی شروع کردی۔
ڈی چوک جانے والی سڑک جناح ایونیو پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی ٓئی کے کارکن موجود رہے جن میں خواتین اور فیملیز بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں، تاہم شدید شیلنگ کے بعد خواتین واپس لوٹنا شروع ہوگئیں۔
جناح ایونیو پر پڑاؤ کے دوران مبینہ طور پر مظاہرین کی جانب سے درختوں اور جھاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعات بھی پیش آئے۔
ریڈ زون کے اندر ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے۔تمام مظاہرین اور ان کی لیڈرشپ سے گزارش ہے کہ اس میں داخل مت ہوں ۔ pic.twitter.com/N2wScuKyvT
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 25, 2022