دنیا کی پانچ طویل ترین نان سٹاپ پروازیں کن شہروں کے لیے
قطر ایئر ویز کی پرواز 14 ہزار کلو میٹر سے زِیادہ کا سفر طے کرتی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
دنیا کی پانچ طویل ترین نان سڈاپ پروازوں میں آکلینڈ سے دوحہ کی پرواز شامل ہے۔ قطر ایئرویز کی براہ راست پرواز نیوزی لینڈ سے دوحہ 18 گھنٹے اور 5 منٹ میں پہنچتی ہے۔
قطر ایئر ویز کی پرواز اس دوران 14 ہزار کلو میٹر سے زِیادہ کا سفر طے کرتی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق فنانس بز ویب سائٹ نے دنیا کی طویل ترین پروازوں کے حوالے سے بتایا کہ ایک عرب ملک کے دارلحکومت سمیت پانچ شہر ایسے ہیں جن کے لیے طویل ترین پروازیں چلتی ہیں۔
طویل پرواز مسافروں کی ذہنی حالت اور صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اگر سفر کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے زیادہ ہو تو اس کا صحت پر زیادہ برا اثر پڑتا ہے۔
دنیا بھر میں سب سے مشکل پرواز نیویارک سے سنگاپور کی مانی جاتی ہے جسے سنگاپور ایئرویز نے باقاعدہ 2018 میں شروع کیا تھا۔ یہ 18 گھنٹے 45 منٹ میں پہنچتی ہے۔
طویل پروازوں میں ہوسٹن سے سڈنی تک کی پرواز بھی آتی ہے۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کا طیارہ ہیوسٹن کے جارج بش انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آسٹریلیا کے سڈنی تک کا سفر17 گھنٹے 45 منٹ میں طے کرتا ہے۔
سان فرانسسکو سے جنوبی انڈیا کے شہر بنگلور کی پرواز بھی طویل ترین مانی جاتی ہے۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز سان فرانسسکو سے جو امریکہ کے مغربی ساحل پر واقع ہے سے بنگلور تک کا سفر 17 گھنٹے 45 منٹ میں طے کرتی ہے۔
آکلینڈ سے نیویارک کی پرواز بھی دنیا کی طویل ترین پانچ پروازوں میں سے ایک ہوگی۔ یہ سفر 17 گھنٹے 35 منٹ میں طے ہوگا۔ اس کی شروعات آئندہ ستمبر سے کی جا رہی ہے۔