Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کرام پانی کا استعمال زیادہ کریں، وزارت صحت

دھوپ سے بچنے کےلیے چھتری لازمی طورپراستعمال کی جائے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ موسم گرما کے پیش نظرپانی کااستعمال کثرت سے کیا جائے۔ حج کے موقع پردنیا بھرسے آنے والے حجاج کرام کی بہترصحت کے حوالے سے وزارت صحت نے احتیاطی تدابیرجاری کی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت نے 8 ذوالحجہ ’یوم الترویہ‘ کے موقع پرحجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ مشاعر مقدسہ میں قیام اور حج ارکان کی ادائیگی کے دوران حجاج کرام کو چاہئے کہ وہ صحت حفاظتی تدابیرپرسختی سےعمل کریں۔
جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ حجاج کرام گرم موسم کے پیش نظرکھلے مقامات پرزیادہ دیردھوپ میں قیام نہ کریں۔ خیموں سے باہر جانے کی صورت میں چھتری کا استعمال لازمی کریں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا تھا کہ گرم موسم کے پیش نظرخوارک کے استعمال میں بھی احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں۔غیرمعیاری خوراک استعمال نہ کریں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
سافٹ ڈرانکس کے بجائے جوس یا سادہ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے کیونکہ گرم موسم کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

شیئر: