Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی حج اجازت نامے تیار کر نےوالا غیرملکی گرفتار 

ملزم کوتحقیقات کےلیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ ریجن کی پولیس نے جعلی حج اجازت ناموں بنا کرفروخت  کرنے کے الزام میں فلیپائنی کوگرفتار کرلیا۔
ملزم فرضی حج خدمات فراہم کرنے اورداخلی حجاج کورہائش وٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی دعوی کرتا تھا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق مکہ پولیس نے فلپائنی کے قبضے سے جعلی حج اجازت نامے اور جعلسازی میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرلیے۔ 
پولیس نے فلپائنی کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

شیئر: