حج 2022: رمی کے دوسرے دن کی تصویری جھلکیاں
اتوار 10 جولائی 2022 18:20
رمی کے دوسرے دن حجاج کرام نے جمرات میں تینوں شیطانوں کوکنکریاں ماریں ۔
رمی کے دوسرے دن کی مصروفیات دیکھیں اردونیوز ( محمد المانع اوربشیر صالح) ان ان تصاویر میں۔
رمی کے لیے جمرات کے مقام پرآمد ورفت کےلیے مقرر کردہ جدا راستوں کی وجہ سے حجاج کرام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
رمی کے لیے حجاج کے قافلے مقررہ اوقات کے مطابق اپنے کیمپوں سے نکل کرجمرات پہنچے۔
حج انتظامیہ کی جانب سے رمی کے لیے جانے والے حجاج کرام کو انکے شیڈول کے بارے میں پیشگی مطلع کردیا گیا تھا۔
انتظامیہ کی جانب سے حج خدمات فراہم کرنے والے ’معلمین‘ کے اداروں کو شیڈول جاری کیاجاتا ہے جس کے مطابق وہ اپنے زیر انتظام آنے والے حجاج کرام کو رمی کے پروگرام کے بارے میں مطلع کردیتے ہیں۔
رمی کے عمل کو منظم رکھنے کے لیے راستوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جاتا ہے تاکہ کوئی شخص راستوں کی خلاف ورزی نہ کرے خاص کرازدحام کے موقع پرجب حجاج بڑی تعداد میں گروپس کی صورت میں جمرات پہنچتے ہیں۔
حجاج کرام رمی کے بعد دوسرے راستے سے اپنے کیمپوں میں پہنچتے ہیں۔
آمد ورفت کے راستے جدا رکھنے کا مقصد حجاج میں ٹکراو ہونے سے روکنا ہے۔
جمرات کے پل پروزارت صحت کی جانب سے ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے فوری طبی امدادی یونٹس کو بھی تعینات کیاجاتا ہے۔