نیٹ فلکس پر منگل کے روز پاکستان میں کیا ٹرینڈ کر رہا ہے؟
نیٹ فلکس پر منگل کے روز پاکستان میں کیا ٹرینڈ کر رہا ہے؟
منگل 26 جولائی 2022 18:08
رواں برس ریلیز ہونے والی اَن چارٹرڈ نامی فلم نیٹ فلکس پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے (فائل فوٹو: نیٹ فلکس)
نیٹ فلکس پر آئے روز نت نئی فلمیں اور سیریز آتی ہیں جو چند ہی گھنٹوں میں ٹرینڈ کرنے لگ پڑتی ہیں۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ نیٹ فلکس سمیت مختلف سٹریمنگ پلیٹ فارمز کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور فلموں کے دلدادہ عوام اب سنیما کے بجائے اپنے گھروں میں لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ منگل کے روز پاکستان میں نیٹ فلکس پر کون کون سی فلمیں ٹرینڈ کر رہی ہیں۔
رواں ہفتے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’دی گرے مین‘ پاکستان میں نیٹ فلکس پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
دی گرے مین ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ہے جس کی کہانی ایک سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے۔
فلم میں ہالی وُڈ اداکار راین گوسلنگ اور جنوبی انڈین اداکار دھنوش مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
2: فٹ فیری
سنہ 2020 میں ریلیز ہونے والی یہ ہِندی فلم نیٹ فلکس پر دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
فٹ فیری کی کہانی ایک ایسے نفسیاتی لیکن خطرناک مجرم کے گرد گھومتی ہے جو خواتین کے پاؤں سے متاثر ہوتا ہے جسے پکڑنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے افسر کی خدمات حاصل کرنا پڑتی ہیں۔
فلم میں گلشن دیویا اور ساگاریکا گھٹگے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
3: جادوگر
سنہ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم جادوگر کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا۔
جادوگر فلم ناقدین کو تو زیادہ متاثر نہیں کر سکی لیکن صارفین اسے نیٹ فلکس پر ضرور دیکھ رہے ہیں اور یہ فلم نیٹ فلکس پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
جادوگر کی کہانی ایک ایسے جادوگر کے گرد گھومتی ہے جو ایک ناکام فٹ بالر بھی ہے۔ اسے اپنی مقامی ٹیم میں کھیلنے سے زیادہ جادو کے کرتب دکھانے کا شوق ہے لیکن ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوکر اسے مجبوراً ٹیم کے لیے فٹ بال کھیلنا پڑتا ہے۔
فلم میں جتندر کمار اور جاوید جعفری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
4: بھول بھلیا 2
سنہ 2007 میں اکشے کمار کی ریلیز ہونے والی سُپرہٹ فلم بھول بھلیا کا سیکوئل بھول بھلیا 2 کو رواں سال بالی وُڈ کی ریلیز ہونے والی ہٹ فلموں میں شمار کیا جارہا ہے۔
بھول بھلیا 2 کی کہانی بھی ایک ڈراؤنی ویران حویلی میں رہنے والی چڑیل کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا بدلہ لیتی ہے۔
کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی فلم بھول بھلیا 2 نیٹ فلکس پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
5: ان چارٹرڈ
رواں برس ریلیز ہونے والی اَن چارٹرڈ نامی فلم نیٹ فلکس پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جسے کسی خزانے کی تلاش ہے لیکن اس خرانے کا کوئی اور بھی دعوے دار ہے۔
فلم میں ٹام ہالینڈ اور مارک والبرگ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔