میم یعنی ڈیجیٹل لطیفہ بنانا ایک فن کا نام ہے اور اس فن کے لیے تخلیقی ہونے کے ساتھ ساتھ مزاحیہ ہونا بھی بہت ضروری ہے۔
دنیا بھر میں ہر لمحے انٹرنیٹ پر میمز بنائی جاتی ہیں جو کہ آئے روز بین الاقوامی سطح پر وائرل ہوجاتی ہیں۔
پاکستان میں طنز و مزاح کو ہمیشہ ہی ایک مقام حاصل رہا ہے اور اس فن نے وقت کے ساتھ ساتھ جدت بھی اختیار کی ہے۔
-
بلاول کا عمران خان کی تنقید کا میمز سے جوابNode ID: 652616
-
عثمان بزدار میمز کا خصوصی موضوع: ’خاموشی سے آئے، چُپکے سے گئے‘Node ID: 657206
جب سے انٹرنیٹ تک عام لوگوں کی رسائی بڑھی ہے، یہاں میمز بنانے والے پیج بھی کافی سرگرم ہو گئے ہیں جو طنز و مزاح کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
کچھ خاص موقعوں پر تو انٹرنیٹ بالخصوص ٹوئٹر پر میمز کا سیلاب اُمڈ آتا ہے۔ جب کبھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا میچ ہو تو انٹرنیٹ پر میمز کا بھی مقابلہ جاری رہتا ہے۔
پاکستانی ٹیم کی کارکردگی، ہار، جیت اور کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پر شہری خوب میمز بناتے ہیں۔
- Pakistan won today & so did this meme #PAKvNZ #Cricket #Pakistan #CWC19 pic.twitter.com/SM2a86ThUs
— Arsalan H. SHAH (@arsalanhshah) June 26, 2019
دا کرنٹ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کے بغیر کیوں نہیں پرفارم کر سکتی۔‘
Why can't Pakistan Cricket Team perform without Babar Azam? #NZvPAK #TheCurrent #Meme pic.twitter.com/Z2owteEBvg
— The Current (@TheCurrentPK) December 19, 2020
پی ایس ایل میمز نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایک انڈین فلم کی تصویر شیئر کی جس میں شادی کے موقع پر عامر خان دیگر ساتھی اداکاروں کے ساتھ انتہائی جوش جذبے کے ساتھ پلیٹ میں کھانا ڈال رہے ہیں، اسی کے ساتھ پاکستانی کرکٹرز کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی اور موقع پر مسکراتے ہوئے اپنی پلیٹوں میں کھانا ڈال رہے ہیں۔ صارف نے ان دو مختلف موقعوں کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں کا جوش و جذبہ ایک ہی ہے۔
— PSL Memes (@PSLMemesWalay) March 3, 2022
کرکٹ کے بعد سیاسی صورت حال پر بھی پاکستانی شہری بھرپور میمز بناتے ہیں۔ اپنی من پسند پارٹی کی حمایت کرنا ہو یا دوسری پارٹی کی مخالفت، انٹرنیٹ پر میمز کا میلہ لگا رہتا ہے۔
“Smol bola woh humko” pic.twitter.com/rxejstQSDP
— t (@Chaudharyysaab) September 22, 2018
پاکستان میں جب کبھی بھی کوئی واقعہ یا حادثہ ملکی سطح پر ہو تو اس موقع پر بھی میمز جاری رہتی ہیں۔
جیسے 2021 میں جب ملک بھر میں اچانک سے بجلی بند ہوگئی تو پاکستانی شہریوں نے اپنے آپ کو مصروف رکھا۔
On a lighter note,
IK : yr ye mulk nahi chal raha..
IT and CS Supports : sir off kr k on karen #Blackout#BlackOutPakistan pic.twitter.com/oBPsZubitW— MuneebYousaf (@Muneebyousaf) January 9, 2021
یہ میمز اس قدر شاندار تھیں کہ بہت سے لوگوں نے گمان کیا کہ شاید پاکستانیوں نے میمز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
Desi parents at the moment #BlackOutPakistan pic.twitter.com/7mcYHTn3Dm
— Faraz Jalal (@farazkontakts) January 10, 2021
فراز جلال نامی صارف نے ایک انڈین اداکار کی چھری اٹھائے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ اس وقت موم بتی کی تلاش میں پاکستانی والدین کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہے۔
Someone please shutdown his damn computer!#Blackout pic.twitter.com/nhH2CmGivq
— Syed Aly (@Syedjaff_) January 9, 2021
ایک اور صارف نے بلیک آؤٹ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ میم شیئر کی جس پر لکھا ہوا تھا ’میں بلیک آؤٹ میں ٹوئٹر پر اپنی بیٹری ضائع کر رہا ہوں۔‘
Me wasting my battery on Twitter in blackout...#blackout pic.twitter.com/exK2YMPU8E
— мσαzzαη (@SussyxBaka_) January 9, 2021