Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ ماہ ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا: اے سی سی

بیان کے مطابق جے شاہ نے کہا ایشیا کپ کا یہ ایڈیشن انتہائی اہم ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایشیئن کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ ماہ ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا تاہم میزبانی کے حقوق سری لنکا کے پاس ہی رہیں گے۔ 
سری لنکا میں معاشی بحران کے سبب ایشیا کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ 
بدھ کو ایشیئن کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایشیئن کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ کے سری لنکا میں انعقاد کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور اس کے مقام کو متحدہ عرب امارتا کو فیصلہ کافی غور و خوض کے بعد کیا گیا ہے۔ 
بیان کے مطابق جے شاہ نے کہا ایشیا کپ کا یہ ایڈیشن انتہائی اہم ہے کیونکہ اس سے ایشیائی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی، اور وہ سری لنکن کرکٹ اور اماراتی کرکٹ بورڈ کے شکر گرزار نے جنہوں نے تعاون کیا۔ 
گذشتہ ایشیا کپ 2018 میں کھیلا گیا تھا، یہ ٹورنامنٹ بھی ٹی20 فارمیٹ میں کھیلاجائے گا جس میں نو ٹیمیں شامل ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات، کویت، سنگاپور اور ہانگ کانگ ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی اور فاتح ٹیم انڈیا، پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ ٹورنامنٹ کے دوسری مرحلے میں شرکت کرے گی۔ 
اگر چہ سری لنکا نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی میزبانی کی ہے اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے، تاہم موجودہ معاشی بحران میں نو ٹیموں پر مشتمل ٹیموں کی میزبانی کرنا سری لنکا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ متحدہ عرب امارات اس سے قبل ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے بھی اپنے میدان پیش کر چکا ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر انڈیا سے یہ میچز متحدہ عرب امارات اور اومان منتقل کیے گئے تھے۔ 
 

شیئر: