Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت کا جھانسہ دے کرخواتین کو بلیک میل کرنے والا شہری گرفتار

’مذکورہ شہری ملازمت کا جھانسہ دے کر خواتین سے تصاویر، ان کی دستاویزات اور کوائف جمع کرتا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملازمت کی خواہشمند خواتین کے کوائف حاصل کرکے انہیں بلیک میل کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری ملازمت کا جھانسہ دے کر خواتین سے تصاویر، ان کی دستاویزات اور کوائف جمع کرتا تھا‘۔
’بعد ازاں ان معلومات کو برے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی دھمکی دیتا تھا اور انہیں خواتین کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتا تھا‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’متعدد شکایتیں موصول ہونے پر مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص کا جرم بڑے جرائم میں شمار ہوتاہے جس پر قانون میں سخت سزائیں دی گئی ہیں‘۔
ادارے نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ ذاتی کوائف اور سرکاری دستاویزات کسی کے ساتھ شیئر نہ کئے جائیں۔
سرکاری اداروں کے طلب کرنے پر بھی ان کے دفاتر جاکر متعلقہ افسر کے سامنے پیش کرنا چاہئے۔
 

شیئر: