Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے 7 علاقوں میں بارش کی توقع

’مکہ اور مدینہ سمیت عسیر اور باحہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ، عسیر، جازان، تبوک، مشرقی و شمالی ریجنوں کے علاوہ نجران میں آج بارش کی توقع ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منور شہر کے علاوہ العلا، العیص، خیبر اور دیگر میں بارش کا امکان ہے‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’مکہ اور مدینہ سمیت عسیر اور باحہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’ملک کا موسم دن میں گرم اور رات میں اعتدال پر مائل ہوگا جبکہ بالائی علاقوں میں رات کے وقت سرد ی مائل ہوجائے گا‘۔
ادھر ماہر موسمیات عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں گرد آلود ہوا چلے گی‘۔
دریں اثنا محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش اور سیلاب کے وقت پر خطر مقامات سے دور رہیں۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’وادیوں، ڈھلانوں، سیلاب کی گزرگاہوں اور نشیبی علاقوں کی طرف جانا خطرے سے خالی نہیں ہوگا‘۔

شیئر: