لبنان: اسقاط حمل سے انکار پر شوہر کے ہاتھوں جلائی گئی خاتون چل بسی
حنان کے شوہر لبنان کے حالیہ معاشی بحران کے سبب بچے کی پیدائش کے حق میں نہیں تھے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
ایک لبنانی خاتون، جس کو ان کے شوہر نے اسقاط حمل سے انکار پر بحث کے دوران تشدد کرکے آگ لگا دی تھی، بدھ کو دوران علاج چل بسی۔
عرب نیوز نے لبنان کے عربی اخبار النہار ڈاک کام کے حوالے سے بتایا کہ 21 حنا محمد کودور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ حنا محمد کے شوہر نے ان کو گھر کے گیس سلینڈر سے آگ لگائی تھی جس کے بعد ان کا پورا جسم جل گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جب پانچ ماہ کی حاملہ حنا محمد نے شوہر کے کہنے کے باوجود اسقاط حمل سے انکار کیا تو وہ ان کو مارنے لگا اور پھر ان کو آگ لگا دی۔
ان کے شوہر لبنان کے حالیہ معاشی بحران کے سبب بچے کی پیدائش کے حق میں نہیں تھے۔
عرب نیوز نے اس وقت جب السلام ہستال رابطہ کیا جہاں محمد کدور داخل تھی تو ہسپتال کے ترجمان نے بتایا تھا کہ حنا محمد کو 6 اگست ہسپتال لایا گیا۔
اس وقت ڈاکر نے کہا تھا کہ ’حنا محمد اس وقت آئی سی یو میں زندگی اور موت کی کشمکش سے گزر رہی ہیں۔ جب واقعہ ہوا تو وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی۔ ان کا بچہ مر چکا ہے اور ہم ان کا آپریشن کر رہے ہیں۔ ان کے بچنے کے چانسز بہت کم ہیں۔‘
میڈیکل رپورٹ کے مطابق حنا محمد کو تیسرے درجے کے زخم آئے تھے۔