Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 10 افراد زخمی

’تمام زخمیوں کو ہلال احمر کے ذریعہ حرا ہسپتال اور کنگ عبد العزیز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ہلال احمر نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تمام زخمیوں کو ہلال احمر کے ذریعہ حرا ہسپتال اور کنگ عبد العزیز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حادثے کی اطلاع ملی‘۔
’جائے وقوعہ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ 10 افراد زخمی ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے‘۔
’ہلال احمر کی ٹیموں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے‘۔
 

شیئر: