مسقط سمیت متعدد شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، نظام زندگی درہم برہم
حکام نے کہا ہے کہ ’متعلقہ ٹیم ایئرپورٹ کے علاقے میں بجلی کی بحالی کی کوشش کر رہی ہے‘ (فوٹو: روئٹرز)
خلیجی ریاست عمان کے دارالحکومت مسقط سمیت متعدد صوبوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کو اتھارٹی آف پبلک سروسز ریگولیشن نے بتایا کہ ’چار گھنٹوں میں بجلی مرحلہ وار بحال ہو جائے گی۔‘
بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مسقط ایئرپورٹ پر فضائی آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ ’متعلقہ ٹیم ایئرپورٹ کے علاقے میں بجلی کی بحالی کی کوشش کر رہی ہے۔’
عمان کی اتھارٹی آف پبلک سروسز نے بجلی کی ترسیل متاثر ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔