Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کہیں گرمی، کہیں تیز ہوا اور کہیں بارش

’مدینہ منورہ میں شدی گرمی رہے گی جبکہ اس سے ملتی کیفیت مشرقی ریجن میں بھی ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن کے متعدد علاقوں میں آج گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ حد نگاہ انتہائی محدود ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ ینبع اورالرایس اس سے متاثر ہوں گے‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں شدی گرمی رہے گی جبکہ اس سے ملتی کیفیت مشرقی ریجن میں بھی ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے‘۔
’خمیس مشیط اور ابہا سمیت متعدد علاقوں میں رات 8 بجے تک گھنے بادل چھائے رہیں گے‘۔
’اسی طرح باحہ ریجن کے متعدد علاقوں میں بھی درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔
 
 

شیئر: