جزیرہ عرب کا نقشہ پتھر پر قدرتی طور پر نقش
’جب گہرائی سے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ اس پر جزیرہ عرب کا نقشہ بنا ہوا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے جنوبی علاقے اضم میں ایک شہری کو نایاب قسم کا پتھر ملا ہے جس پر جزیرہ عرب کا نقشہ قدرتی طور پر بنا ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری عبد العزیز المالکی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ پتھر اتفاقیہ طور پر نظر آیا‘۔
’اس پر مرتسم نقوش بالکل قدرتی تھے، جب گہرائی سے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ اس پر جزیرہ عرب کا نقشہ بنا ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پتھر لے کر میں جیولوجیکل سروے بورڈ گیا جہاں ماہرین نے پتھر کا جائزہ لے کر یقین دلایا کہ یہ نقوش قدرتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بہت سے لوگوں نے پتھر خریدنے کی پیشکش کی ہے مگر نے فروخت کرنے سے انکار کردیا‘۔
انہوں نے بتایا کہ’ یہ پتھر مجھے 19 سال پہلے ملا تھا، اتنے عرصے تک میں نے اسے حفاظت سے رکھا، اب جبکہ میں ریٹائر ہوا ہوں تو پتھر کی نمائش کے لیے مجھے وقت ملا ہے‘۔