گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ایک تقریب میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے انسانی شکل کے روبوٹ ’اوپٹیمس‘ کی رونمائی کی ہے۔
خبر ساں ادارے روئٹرز کے مطابق ارب پتی شخصیت ایلون مسک کا کہنا ہے کہ روبوٹ کے کاروبار کی مالیت گاڑیوں کے مقابلے میں کئی زیادہ ہو گی۔
ریاست کیلی فورنیا میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں انسانی شکل کے روبوٹ نے سٹیج پر واک کی اور مہمانوں کی جانب ہاتھ لہرا کر استقبال کیا۔
مزید پڑھیں
-
ٹیسلا کے انسان سے قریب تر روبوٹ منظرعام پر آنے کو تیارNode ID: 702626
-
ٹاٹا کمپنی نے انڈیا کی سستی ترین الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دیNode ID: 704951
اس موقع پر ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں اوپٹیمس نامی یہ روبوٹ ڈبے اٹھا رہا ہے، پودوں کو پانی دے رہا ہے اور گاڑیوں کی فیکٹری میں لوہے کے ڈنڈے اٹھا کر رکھ رہا ہے۔
تقریب سے خطاب میں ایلون مسک نے کہا کہ ان کا مقصد ہے کہ انسانی شکل کے فائدہ مند روبوٹ جلد از جلد تیار کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال روبوٹ اوپٹیمس کو مزید کارآمد بنانے کے لیے اس پر کام بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ایلون مسک نے مزید کہا کہ اس وقت انسانی شکل کے ان روبوٹس میں دماغ کی کمی ہے اور ان کے پاس اتنی عقل نہیں ہوتی کہ وہ اپنے بل بوتے پر کام سرانجام دے سکیں۔
تقریب سے خطاب میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اوپٹیمس انتہائی باصلاحیت روبوٹ ہوگا جو شاید لاکھوں کی تعداد میں تیار کیے جائیں اور اس کی تیاری میں 20 ہزار ڈالر کا خرچ آئے گا جو گاڑی پر آنے والی لاگت سے کم ہے۔
Tesla Bot coming out and dancing @elonmusk pic.twitter.com/TKT1lSGyqa
— Tesla Owners Silicon Valley (@teslaownersSV) October 1, 2022