بالی وُڈ کی سپر سٹار دیپکا پاڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے درمیان گذشتہ چند ہفتوں سے ناراضی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
ڈیجیٹل میڈیا پر چٹ پٹی خبروں کی ویب سائٹس دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طلاق تک کی خبریں دے رہے تھے تاہم رنویر سنگھ کی تازہ ٹویٹ کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’ڈیٹ‘ کی بات احمقانہ، ’ہم ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے ہیں‘Node ID: 705196
-
وِکرم ویدھا کا باکس آفس پر معمولی بزنس، ریتک روشن کی جذباتی ٹویٹNode ID: 706206
پیر کے روز فرانسیسی فیشن مصنوعات کے برینڈ نے دیپکا پاڈوکون کو اپنی برینڈ ایمبیسیڈر بنایا تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ کی تعریف کردی۔
رنویر سنگھ کہتے ہیں کہ ’میری ملکہ، ہمیں قابل فخر بناتے ہوئے۔‘
دیپکا پاڈوکون حالیہ دنوں میں طبیعت خراب ہونے پر ہپستال میں بھی داخل رہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق دیپکا پاڈوکون کو سینے میں درد محسوس ہوا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جبکہ اس سے پہلے دیپکا پاڈوکون اپنی فلم ’پروجیکٹ کے‘ کے دوران بھی بیمار ہوگئی تھیں۔
دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
My Queen ! Doing us proud
— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) October 4, 2022