ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج پاکستان انڈیا میچ سے قبل آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے الگ ہی رنگ جمائے رکھا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر پاکستانی کیمونٹی نے اہم میچ سے قبل کنسرٹ منعقد کیا تو اسے سلام فیسٹیول کا نام دیا۔ تقریب میں مردوخواتین شریک ہوئے تو پاکستان سے آسٹریلیا پہنچنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے خوب سربکھیرے۔
میلبورن کرکٹ اسٹیدیم کے باہر گرما گرم ماحول ،آئمہ بیگ کی شاندار پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے ،پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے اسٹیڈیم کے باہر میچ فیسٹول کا اہتمام @cricketpakcompk @T20WorldCup @babarazam258 #aimabaig #PakVsInd #australia pic.twitter.com/QofZqpsfuD
— Abdul Rehman Raza (@abdulrehmanraza) October 22, 2022
آئمہ بیگ کے علاوہ دیگر گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تو دیکھنے اور سننے والوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے میلبرن میں بھارت کے خلاف میچ سے پہلے جشن...
سلام فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا.... بڑی تعداد میں کمیونٹی میلبرن گراونڈ کے باہر موجود کنسرٹ انجوائے کررہے ہیں#Melbourne #PakistanCricket #PakVsInd #PakVsIndia pic.twitter.com/uup2ZlHAfR— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) October 22, 2022
دوسری جانب انڈین کرکٹ فینز جمع ہوئے تو ٹیم کی کٹ میں ملبوس گنگناتے دکھائی دیے۔
The usual before the #IndvsPak - at the MCG #T20WConSportsTak pic.twitter.com/xN9EkTHAD4
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) October 22, 2022
میلبرن کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے روز بھی پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن منعقد کیا تو فینز نے جہاں گزشتہ روز چوٹ کھانے والے شان مسعود کو فٹ دیکھ کر اطمینان کا سانس لیا وہیں موسم کے بدلتے تیور دیکھ کر بھی یہ تسلی ہوئی کہ اب شاید بارش میچ خراب نہ کرسکے۔
کرکٹ فینز کے درمیان یہ بحث بھی ہوئی کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار 23 اکتوبر کو کس ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت ہو گی۔
میر انصارالحق نے اندازہ ظاہر کیا کہ میدان کی 75 فیصد گنجائش نیلے پیرہن پہننے والے سے بھری ہو گی۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر موجود پاکستانی کرکٹ فینز میں سے دو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو میچ کے ممکنہ نتیجے کا ذکر کرتے ہوئے انڈین میڈیا کے ردعمل کی نقل اتارتے دکھائی دیے۔
What will happen tomorrow? Who will win Pakistan or India? How will the Indian reporters report after the match tomorrow? Listen to the fans outside the Melbourne Cricket Stadium @vikrantgupta73 @bhattimajid @T20WorldCup #T20worldcup22 #PAKvIND pic.twitter.com/fhibWEpiGG
— Abdul Rehman Raza (@abdulrehmanraza) October 22, 2022
دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے کرکٹ فینز تو اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کی توقع ظاہر کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو طعنوں کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے آسٹریلیا میں موجود پاکستانی اور انڈین صحافی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔
انڈین صحافی اویناش آریان نے پاکستانی بولرز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈر کیوں رہے ہو بھائی‘ تو جواب میں پاکستانی سپورٹس جرنلسٹ ارسلان جٹ نے یہی کام انڈین کرکٹرز کے ساتھ کرتے ہوئے کیپشن جمایا کہ ’ڈر کس بات کا۔‘
اعجاز وسیم نے پاکستان، انڈیا میچ سے ایک روز قبل میلبرن کرکٹ سٹیڈیم کے اندر کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’ایم سی جی، پاک انڈیا میچ کی چاند رات۔‘
ایم سی جی ۔۔۔ پاک بھارت میچ کی چاند رات pic.twitter.com/50VQ4oXwBr
— Ejaz Wasim Bakhri (@ejazwasim) October 22, 2022