پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کی نیوز کانفرنس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ان پر تنقید دیکھنے میں آرہی ہے۔
بدھ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ’ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا اور پاکستان واپس آنا چاہتا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ کا ارشد شریف کو قتل کروانے میں کوئی کردار نہیں ہے۔‘
فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس مارچ کے اندر جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں۔ میں ان لوگوں کو چند لوگوں کی سازش کے ذریعے نہیں مرنے دوں گا۔‘
مزید پڑھیں
-
لانگ مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، اسد عمرNode ID: 712296
-
ارشد شریف کی ہلاکت، ’تفتیش کا آغاز فیصل واوڈا سے ہونا چاہیے‘Node ID: 712481
ان کی اس نیوز کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور حامیوں نے سوشل میڈیا پر فیصل واوڈا کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے اور ان کے بیان پر دو روز میں وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’آپ نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دے کر پارٹی ڈسپلن اور گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کی ہے۔‘
’یہ قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے، شوکاز نوٹس ملنے کے دو روز کے اندر جواب دیں کہ کیوں آپ کی پارٹی رکنیت منسوخ نہ کی جائے۔‘
شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’آپ کو جواب ملنے تک آپ کی پارٹی رکنیت معطل کی جاتی ہے اور اس وقت تک آپ جماعت کا کوئی عہدہ رکھ سکتے ہیں نہ میڈیا میں پارٹی کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔‘
پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’فیصل واوڈا نے ہمارے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’جب عمران خان نے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ سب کو پرامن رہنا ہے تو ان (فیصل واوڈا) کی نیوز کانفرنس میں کیا وزن رہ جاتا ہے؟‘
Vawda tried to damage our #LongMarch
Interestingly all channels + PTV covered the presser so it’s clear that #ImportedGovernment launched him. But he made no sense.
When @ImranKhanPTI has clearly issued instructions for all to remain peaceful, what weight does his presser carry?— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 26, 2022
پی ٹی آئی کے حامی گلوکار سلمان احمد نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’پی ڈی ایم (حکمراں اتحاد) اور ان کے ہینڈلرز توقع سے زیادہ بے وقوف ہیں۔‘
انہوں نے فیصل واوڈا کی نیوز کانفرنس کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ ’جمعے کو ہم پورے پاکستان میں سونامی دیکھیں گے۔‘
PDM & its handlers are dumb beyond belief . In their desperation to stop the mother of all Long Marches, they exposed all their fears of @ImranKhanPTI via a press conference . Friday, will see a IK Tsunami across, IA.
— salman ahmad (@sufisal) October 26, 2022
خیال رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعے کو لاہور سے اپنی جماعت کا لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کا آخری پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا۔‘
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی یا خیالات کی نمائندگی نہیں کرتا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا کہا گیا ہے کیونکہ فیصل واوڈا نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔
Faisal wavda statement does NOT represent party policy and views. President sind has been told on the instructions of the chairman @ImranKhanPTI, to issue show cause notice to faisal for violating party policy https://t.co/V5f59d9ZaW
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 26, 2022
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آج کی پریس کانفرنس کا آصل مقصد کیا تھا؟‘
فیصل واوڈا نہ جانے کس کی ایما پر یہ سب بول رہے ہیں- میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آج کی پریس کانفرنس کا اصل مقصد کیا تھا؟ ہماری لانگ مارچ پر امن ہے- لاشوں کی سیاست عمران خان کا شیوہ نہیں- ارشد شریف شہید پر سیاست نہ کی جاے- لانگ مارچ پر امن ہوگی اسے خراب کرنے کی سازش ناکام ہوگی
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 26, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ ’لانگ مارچ پر امن ہوگا۔ اسے خراب کرنے کی سازش ناکام ہوگی۔‘
فیصل واوڈا کی نیوز کانفرنس پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر بھی براہ راست نشر کی گئی جو کہ بہت سارے ناظرین کے لیے حیران کن امر تھا۔
کبھی ہمیں بھی دکھاو نا PTV!
— Muhammad Basharat Raja (@RajaBasharatLAW) October 26, 2022