مصر: فروزن چکن میں ڈالر چھپا کر سمگل کی کوشش
ایک لاکھ 43 ہزار امریکی ڈالر اور 91 ہزار یورو ضبط کیے گئے( فوٹو العربیہ)
مصر کے سیکیورٹی حکام نے قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرغیرملکی کرنسی سمگل کرنے کی انوکھی کوشش ناکام بنائی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مصر کے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ’ قاہرہ سے بیرون ملک سفر کرنے والے ایک شخص سے غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے‘۔
غیرملکی کرنسی فروزن چکن کے اندر رکھ کر سمگل کرنے کی کوشش تھی۔ یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے۔
قاہرہ ایئرپورٹ کےحکام نے فروزن چکن کےاندرچھپائی مسافر سے ایک لاکھ 43 ہزار امریکی ڈالراور 91 ہزارسے زیادہ یورو ضبط کیے ہیں۔
مصری وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’مسافر مصر سے بیرون ملک کے لیے سفر کررہا تھا۔ وہ اپنے سامان میں فروزن چکن لے جا رہا تھا جس میں غیر ملکی کرنسی چھپائی گئی تھی۔۔
بیا ن کے مطابق ’سامان کی تلاشی لینے پرغیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ مشتبہ مسافر نے اعتراف کیا کہ یہ رقم اسی کی ہے۔ قانونی کارروائی مکمل کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔‘